20 جون 2024 - 22:16
مزید 12 صہیونی فوجی زخمی، طوفان الاقصی ہلاک و زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد

صہیونی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک چھے سو باسٹھ صہیونی فوجی افسران ہلاک ہوچکے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ |، صہیونی ریاست کی فوج نے ایک بیان جاری کرکے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس کے بارہ فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔ اس بیان کے مطابق جنگ غزہ کے آغاز سے تین ہزار آٹھ سو ساٹھ صہیونی فوجی زخمی ہوچکے ہیں اور ان میں سے ایک ہزار نو سو سینتالیس زمینی حملہ شروع ہونے کے بعد فلسطینی مجاہدین کے حملے کا نشانہ بنے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق ان میں سے پانچ سو بیاسی صہیونی فوجی شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔ صہیونی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک چھے سو باسٹھ صہیونی فوجی افسران ہلاک ہوچکے ہیں ۔

متعدد صہیونی ذرائع ابلاغ یہ بتا چکے ہیں کہ اسرائیلی فوج اپنے اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی خبریں بہت ہی سختی کے ساتھ سنسر کرتی ہے اور صحیح تعداد کبھی نہیں بتاتی۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد ظاہر ہونے سے مقبوضہ فلسطین کے اندر سخت ردعمل ظاہر ہوگا۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کے بارے میں صہیونی فوج جو اعدادوشمار جاری کرتی ہے اور جو اعدادوشمار اسپتالوں سے معلوم ہوتے ہیں، ان میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ اس سے پہلے صہیونی ریاست کے ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا تھا کہ صہیونی حکام نے اسپتالوں کے اعلی حکام کو حکم دیا تھا کہ ان کی ہماہنگی کے بغیر ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد کا اعلان نہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110